پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد => ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی => آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں => رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا => کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق => ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں => خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے => انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ => سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر => گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے =>

آج کی خبریں

imran blames 9th may on army for being false flag operation to target PTI leaders and activists especially women
عمران خان کا اکانومسٹ میں لکھا گیا مضمون پاکستانی فوج اور امریکی حکومت پر سگین الزامات
Organic social media power can not be countered with paid mechanism
سوشل میڈیا سامعین کی حقیقی نبض کی عکاسی کرتا ہے سوشل میڈیا تعداد کا کھیل ہے، زیادہ فالوور، زیادہ رسپانس، پیسے سے اس کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا
Justice Katju of India open letter to Justice Isa
سابق چیف جسٹس انڈیا کا چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط میں آپ کو جسٹس کہہ کر مخاطب کرنے سے انکار کرتا ہوں کیونکہ آپ اس پوزیشن کے مستحق نہیں ہیں
North Korean leader Kim Jong Un ordered his military to annihilate the USA and South Korea if provoked
شمالی کوریا - کوریا کشیدگی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے اپنی فوج کو حکم دیا کہ اگر اشتعال انگیزی کی گئی تو امریکہ اور جنوبی کوریا کو "مکمل طور پر تباہ" کر دیا جائے
I was tortured in police station says Pakistan ex foreign minister Shah mahmood Qureshi
پولیس سٹیشن میں مجھ پرتشددہوا۔۔شاہ محمودقریشی پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کمرہ عدالت میں اپنے اوپر پولیس تشدد کا بیان دیا ہے
peshawar high court restore pti election symbol of bat
پی ٹی آئی کو اپنا بلے کا نشان واپس مل گیا خان کی پارٹی نے دعویٰ کیا کہ الیکشن باڈی کے اس اقدام کا مقصد انہیں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے سے روکنا تھا
410 Million rupees gone missing from bank account of an overseas Pakistani in karachi
اوورسیز پاکستانی بینک اکاؤنٹ سے 41 کروڑ روپے کی خطیر رقم پُراسرار طور پرغائب ہوگئی۔
usa training syrian terrorists chinese media
چینی میڈیا شام پہنچ گیا مقامی دیہاتیوں کے انٹرویوز جنہوں نے امریکی فوج کو آئی ایس کے دہشت گردوں کی مدد اور تربیت کرتے دیکھا ہے

Adalti Hukam K Bawajood Musharaf Ko Koita Pesh Nahi Kya Gya


Adalti Hukam K Bawajood Musharaf Ko Koita Pesh Nahi Kya Gya

Video Related to

عدالتی حکم کے باوجود مشرف کو کوئٹہ پیش نہیں کیا گیا سابق حکومت کی طرح موجودہ حکومت بھی پرویز مشرف کو کو ئٹہ لانے میں سنجیدہ نہیں ہے: سہیل راجپوت ایڈووکیٹ۔پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں انسدادِ دہشت گردی کی ایک عدالت کے واضح احکامات کے باوجود بلوچ رہنما نواب بگٹی کے مقدمہ قتل کے مرکزی ملزم پرویز مشرف کو کوئٹہ نہیں لایا گیا۔اس اہم مقدمہ قتل کی سماعت پیر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کوئٹہ ون میں ہوئی۔ مقدمے کے مرکزی ملزم اور سابق صدر پرویز مشرف کی اسلام آباد میں گرفتاری کے بعد اس عدالت نے متعدد بار انہیں کوئٹہ لاکر پیش کرنے کا حکم دیا لیکن پولیس کی جانب سے انہیں پیش نہیں کیا گیا۔متعلقہ پولیس نے پرویز مشرف کو پیش نہ کرنے کے بارے میں عدالت میں جو موقف اختیار کیا اس کے بارے میں نواب بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کے وکیل سہیل راجپوت ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسروں نے عدالت سے مہلت کی استدعا کی ہے۔انہوں نے کہا: ’تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے پرویز مشرف کی کوئٹہ منتقلی کے لیے محکمہ داخلہ کو ایک مراسلہ لکھا ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ وہ آئندہ سماعت پر پراگریس دکھائیں گے۔استغاثہ کی اس یقین دہانی کے باوجود سہیل راجپوت ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ سابق حکومت کی طرح موجودہ حکومت بھی پرویز مشرف کو کو ئٹہ لانے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا: ’اگر یہ لوگ پرویز مشرف کو کوئٹہ میں عدالت میں پیش کرنے میں سنجیدہ ہوتے تو پھر بلوچستان ہائیکورٹ میں اس مقدمے کی اسلام آباد منتقلی کی درخواست نہ دیتے۔جس طرح پرویز مشرف کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا اسی طرح اس مقدمے کے تین دیگر ملزمان سابق وزیرِاعظم شوکت عزیز، سابق گورنر بلوچستان اویس احمد غنی اور سابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی صمد لاسی کی گرفتاری کے سلسلے میں بھی واضح احکامات کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔عدالت نے مذکورہ تینوں ملزمان کے بھی دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد مقدمے کی سماعت دس ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر یہ حکم جاری کیا ہے کہ پرویز مشرف کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔
facebbo